اگر آپ کے پاس اپنی زمین نہیں ہے اور آپ گھرکے لیے چھوٹا سا سیٹ آپ بنانا چاہتے ہے تو ایک کمرہ جس کی چوڑائی 12 فٹ ہو اس کے ایک طرف 1.5 مربع فٹ سیمنٹ کا پکا کھرلی بناو. اور جس طرف جانور کا پیچھلے حصہ آۓ کھرلی سے 6 فٹ اس جگہ پر 8 انچ اونچا سیمنٹ کا فرش ڈالو. فرش پر لیکریں اور کھدرا پن ہو ( فرش ڈالنے کے ایک گھنٹہ بعد ایک لمبا اور سیدھا سریا 5 انچ فاصلے پر رکھ کر ہتھوڑی سے آہستہ آستہ مارو. پہلے فرش کے لمبائی کے رخ پھر چوڑائی کے رخ لیکریں بن جائنگے. ایسا معلوم ہوگا کہ فرش نہیں ٹپ ٹائل لگاۓ ہے. اس سے جانور سلپ نہیں ہوتے. گوبر اور پیشاب کے لیے ادھا فٹ مربع نالی بناو. اس کے اوپر اگر ہوسکے تو سریا والی جالی بنا کر رکھ دو ورنہ ضرورت نہیں. کھرلی میں دو تین جگہ پانی نکلنے کے لیے چھو ٹے چھوٹے سوراخ بناو. تاکہ خوراک سے پہلے جانور کو اس میں پانی ڈال سکو.
مقامی منڈیوں اور باڑوں یا فارم سے 30 سے 50 ہزار کے قیمت میں بچھڑیاں اور بچھڑے خریدوں. اس طرح ایک یا دو ماہ کے بعد دوبارہ خریدی مناسب رہے گی. اگر جانور ذیادہ ہوجاۓ تو 4 تا 6 ماہ بعد ایسا کرے. کوشش کریں کہ ایسا جانور خریدو جس کا رنگ کالا سفید مکس ہو اور اس کا کمر کا ہڈی بلکل سیدھا ہو. کمر کے اخری ہڈیاں جتنا کمر کے ساتھ سیدھا اتنا بہتر ہے. کوکھ کے ہڈیاں کھولے اور چوڑے ہو. یہ ذیادہ دودھ دینے والی بچڑیوں کے جسمانی خدوخامقامی منڈیوں اور باڑوں یا فارم سے 30 سے 50 ہزار کے قیمت میں بچھڑیاں اور بچھڑے خریدوں. اس طرح ایک یا دو ماہ کے بعد دوبارہ خریدی مناسب رہے گی. اگر جانور ذیادہ ہوجاۓ تو 4 تا 6 ماہ بعد ایسا کرے. کوشش کریں کہ ایسا جانور خریدو جس کا رنگ کالا سفید مکس ہو اور اس کا کمر کا ہڈی بلکل سیدھا ہو. کمر کے اخری ہڈیاں جتنا کمر کے ساتھ سیدھا اتنا بہتر ہے. کوکھ کے ہڈیاں کھولے اور چوڑے ہو. یہ ذیادہ دودھ دینے والی بچڑیوں کے جسمانی خدوخال ہے.
جانور کی خریداری کرتے ہوۓ اس بات کا خیال رکھو کہ جانور کو کھانسی یا موک کی شکایت نہ ہو اور وہ لنگڑا نہ ہو. دبلا پتلا ہونا کوئی خاص بات نہیں. بہتر ہوگا کہ آپ کمزور جانور جو سستا ہو خرید لو. کیوں اس کو درجہ ذیل خوراک اور ادویات سے موٹا اور فربہ کیا جاتا ہے.
خوراک اور نگہدشت: جب جانور فارم یا گھر پر پہنچ جاۓ تو اس کو سب سے پہلے تازہ یا نیم گرم پانی پلادو. اس کے بعد اس کو چیچڑ والا ٹیکا لگا دو. پھر اس کو تھوڑا سا سبز چارہ ڈالو. جب جانور کچھ خوراک کھا لیں تو اس کو ادھا توڑی اور ادھا سبز چارہ مکس کرکے ڈالو. یہ خوراک دو دن تک دیا جاۓ. پھر ایک شام جانور کو کچھ نہ کھلائیں اور اگلے صبح اگر سردی ہو تو نلروم پلس دوائی پلاو اگر گرمی کا موسم ہو تو البنڈازول یا نلزان پلس دوائی پلاو. اس کے 2 گھنٹے بعد جانور کو خوراک کھلادو. اس کے اگلے بعد جانور سبز چارہ اور توڑی میں ادھا کلو ونڈا دو برابر حصوں میں تقسم کرکے ڈالو. 3 دن تک یہ خوراک دو. پھر ونڈا ایک کلو کرکے ادھا کلو صبح ادھا کلو شام کو کھلاو. اب اپ نے سبز چارہ اہستہ آہستہ کم کرکے ونڈا 24 گھنٹے میں دو کلو کرنا ہے. یاد رکھو کہ پانی کو خوراک کے کھرلی میں ہی پلانا ھے. جب جانور پانی پی جائے تو اضافی پانی کھرلی کے سوراخ کھول کر ضائع کراۓ. چیچڑ کے ٹیکے اور نلروم یا نلزان / البناڈازول دوائی ہر مہینے کے پہلے ہفتے دوہراتے رہو. انشااللہ اس طریقے سے آپ کے بچھڑیاں 15 ماہ کے عمر جوان ہوکر گھبن بننے کے پوزیشن میں ہونگے. اگر ہوسکے تو کسی اچھے فارم سے نر پیور نسل کا بیل جو چھوٹا ہو ان بچڑیوں کے ساتھ بڑا کردو. جو جانور دیسی خاصیت کا ہو اس کو بڑی عید کے منڈی میں فروخت کرکے ادھا حساب منافع اور ادھا حساب جانور کا قمت و خرچہ کماوۓ
Have Any Question?
Feel Free to contact us- 0300 80 70 685
- info@alsadiq.pk