Talk To An Expert

ڈیری فارم کے فیل ہونے کے وجوہات

Dairy Farming
Dairy Farming

ڈیری فارم کے فیل ہونے کے وجوہات

Dairy farm 1080P, 2K, 4K, 5K HD wallpapers free download | Wallpaper Flare اصل میں جب بہت سارے لوگ ایک طرح کا کام کرنے لگ جائیں تو اس کا منافع گھٹتا جاتا ہے، اور مقابلے کی صورت میں فائدہ کم رہ جاتا ہے. میرے نزدیک اگر آپ مندرجہ ذیل امور پر خیال رکھیں تو آپ کو ڈیری فارم سب سے منافع بخش کام لگے گا

‏1) ڈیری فارم میں بھینس کی بجاۓ گاۓ ذیادہ رکھنی ہیں

‏2) ایک ساتھ جانوروں کی خریداری کے بجاۓ 5، 5 یا ‏10، 10 جانور جو 1 ماہ کے تازہ سوۓ ہوۓ ہوں اور جن کا پہلا یا دوسرا سواھ ہو خریدنے ہیں ‏3) جانوروں کے لیے اپنا ونڈا خود‎ ‎‏ تیار کرنا، چاہیے اگرچہ سادہ ونڈا کیوں نہ ہو ( مکئ ، گندم ، کھل بنولہ یا سرسوں) اس طرح سیلج اپنا تیار کرنا. جو فارم سیلیج کمپنیز کا سیلج استعمال کرتے ہیں ان کا خرچہ دگنا ہوکر نقصان کی صورت میں نکل آتی ہے ‏4) گاۓ کو سوھۓ ہوۓ 60 دن بعد گرم کرنے والے ‏LUTALASE ‎‏ یا ‏STILBESTROLE‏ انجکشن کا 2 تا 3 سی سی ٹیکا لگایا جاۓ. ملائی کے ساتھ ہی ‏CONCEPTAL‏ کا 2.5 سی سی ٹیکا لگانا ضروری ہے. اسطرح فارمرز کے پاس ہر سال بچھڑا پیدا ہوکر فارم کا منافع بڑھتا رہے گا ‏5) جانوروں کے گوبر، خون اور دودھ کا ٹیسٹ ہر 3 مہینے بعد کرایا جاۓ. جس جانور کو مسئلہ ہو اس کو بروقت ٹیکے لگائیں جاۓ تو نقصان سے بہت حد تک بچا جاسکتاہے ‏6) دودھ یا خون سے بروسلہ کا تشخص کرکے ‏‎ BRUCELLA‏ سے متاثرہ جانور کو فارم سے ختم کیا جاۓ، تاکہ فارم کے گاۓ ، بھنس کچا بچھڑے نہ گراۓ اور دوبارہ گبن ہونے کا مسئلہ نہ رہے.‏ ‏7) نمکیات جس کو منرل مکسچر کہتے ہیں کا استعمال کیا جاۓ تاکہ سوتک کا بیماری نہ آۓ اور جانور دودھ اپنے حساب سے پورا دے. اس طرح یوریا ملا توڑی یا بھوس کا استعمال کرو. چقندر کا بگاس یا سیلج جو 1 تا 2 روپے ملتاہے. اچھی طرح سٹور کر کے 8 تا 10 کلو فی جانور کھلایا جاۓ. تو خرچہ کم ہوکر منافع بڑھاتا ہے ‏8) دودھ کو دودھ خریدنے والے کمپنیز کے بجاۓ شہروں اور دیہاتوں کے قریب اپنی دودھ کے دکان اور مراکز کھول کر فروخت کیا جاۓ. اس کے لیے دیانت دار لوگ رکھے جاۓ کہ پانی کا ملاپ نہ ہو. دکان پر مالک کا خود ہونا بہتر رہے گا. کیمرے لگانا یا جاسوس رکھنا مالک کا ہرگز متبادل نہیں‎ ‎9‏) اگر اپنا دکان نہیں کھول سکتے تو دودھ کو میٹائیوں اور دکان پر دودھ فروخت کرنے والوں کو براہ راست بیچ دینا بہتر ہے. اس کے لیے اپنا گاڑی رکھنا ذیادہ بہتر ہے. گوالوں سے ہر صورت دور رہنا بہترہے. ‏10) سب سے اچھا اور محنتی مزدور ، مالک ہی ہے. کوشش کرے کہ آپ فارم کا یا دودھ فروخت کرنے کا کام خود ہی کرے. پیسوں کے لین دین میں دوسروں پر کم سے کم انحصار کریں. مارکیٹ کے ادھار اور سپلائی پر ہر وقت نظر رکھیں. لوگ چور نہیں ہوتے آپ کے لاپرواہی اور سستی سے ان کو چور بننے کا موقع ملتاہے جس میں قصور صرف اورصرف مالک کا ہوتاہے ‏12) اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ لیبر اور منیجر پر شک کرنے لگو. آپ کو سارے بندوں پر آزمائش کرنا چاہیے اور اس کے بعد اعتماد کرنا ہے. آزمائش کے بغیر کسی صورت لوگوں پر ذمہ واری اور اعتماد کرنا بہت بڑا خطرہ مول لینے والا معاملہ رہے گا ‏13) لیبر کو تنخواہ اور کھانا وقت پر دو. ‏14) زکوات اور عشر وقت دیا کرو. ‏15) جانوروں کو منہ کھر، گھل گھوٹو، سٹ، چوڑی مار کے حفاظتی ٹیکے وقت پر لگایا کریں. ‏16) چیچڑ اور مچھر سے پھیلنے والے بخار ( تیلریا اور رت موترا) کے ٹیکے وقت پر لگایا کرو ‏17) دودھ والے جانوروں کے ساتھ ساتھ قربانی اور گوشت کے لیے جانور تیار کیا کرو. Hi -Tech Dairy farm for sale in Karnataka

Have Any Question?

Feel Free to contact us!
  • 0300 80 70 685
  • info@alsadiq.pk
 
Tags :
dairy,dairy farming
Share This :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *